مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں عبدالکریم کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران آئی جی پنجاب نے ہمسایہ ملک کی جانب سے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر صوبے میں سکیورٹی الرٹ بڑھانے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے ہدایت کی کہ چینی باشندوں، سکھ یاتریوں اور دیگر غیر ملکی سیاحوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

آئی جی پنجاب نے مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، حساس تنصیبات، سرکاری عمارتوں اور اہم مارکیٹوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی بین الصوبائی سرحدی چوکیوں اور مذہبی مقامات پر تعینات اہلکاروں کو انتہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس افسران سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور دیگر انٹیلی جنس اداروں سے قریبی رابطہ رکھ کر سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی سیکورٹی اداروں کی بڑی کارروائی ، شہر کو بڑے سانحہ سے بچا لیا

اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں میں ڈرونز کے ممکنہ استعمال کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔سپروائزری افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ چیکنگ پوائنٹس اور حساس مقامات پر تعینات اہلکاروں کو بروقت بریفنگ دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کریں۔

سہولت بازاروں اور بڑی مارکیٹوں میں خواتین کی حفاظت کے لیے تعینات لیڈی پولیس اہلکاروں کو چوکس رہنے کی تاکید کی گئی۔ شہروں کے داخلی و خارجی راستوں، بس اڈوں اور دیگر اہم مقامات پر مشکوک گاڑیوں، رکشوں اور لوڈرز کی سخت نگرانی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر شہروں سے آنے والے مسافروں اور ہوٹلز میں مقیم افراد کی مکمل جانچ اور شناخت یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈی آئی جی ٹریفک، اے آئی جی آپریشنز، اے آئی جی ڈویلپمنٹ سمیت دیگر سینئر افسران شریک ہوئے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *