پاکستانی سیکیورٹی فورسزنے افغان طالبان کی ایک چیک پوسٹ پر قبضہ کرلیا، ویڈیو سامنےآگئی

پاکستانی سیکیورٹی فورسزنے افغان طالبان کی ایک چیک پوسٹ پر قبضہ کرلیا، ویڈیو سامنےآگئی

افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں پاکستانی فورسز کی طرف سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے اور پاک فوج کی طرف سے بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے افغان طالبان کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں ہیں۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسزنے افغان طالبان کی ایک چیک پوسٹ پر قبضہ کرلیا ہے جس کی ویڈیو بھی سامنےآگئی ہے،افغان طالبان کی کئی پوسٹوں پر سیکورٹی فورسز نے قبضہ کرلیا جہاں پر قومی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :افغان طالبان کی اشتعال انگیزیزی کا موثر اور بھر پور جواب دیا جارہا ہے ، وزارت اطلاعات

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طرف سے جوابی وار کے بعد دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ،افغان طالبان کو چترال ، کرم ، خیبر مہممند اور باجوڑ سیکٹر میں منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔

افغان طالبان نے غلط اندازہ لگایا اور متعدد مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی طرف سے منہ توڑ اور موثر ترین جواب دیا جارہا ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *