باجوڑ میں افغان طالبان کی جانب سے مارٹر گولہ فائر کیے جانے کے نتیجے میں ایک مسجد کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مارٹر گولہ سرحدی علاقے میں آ کر گرا جس کے باعث مسجد متاثر ہوئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حکام کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔۔۔!!