پاک فضائیہ نے قندھار پر دھاوا بول دیا، طالبان غاروں میں پناہ لینے پر مجبور

پاک فضائیہ نے قندھار پر دھاوا بول دیا، طالبان غاروں میں پناہ لینے پر مجبور

پاک فضائیہ نے قندھار پر دھاوا بول دیا ہے جس کے بعد افغان طالبان غاروں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے کابل اور قندھار میں فضائی حملوں کا امکان ہے۔ پاکستان کی جانب سے ممکنہ فضائی حملوں کے خوف کے باعث افغان طالبان نے غاروں میں پناہ لینا شروع کردی ہے۔

دوسری جانب سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستانی افواج کے جواب سے افغان طالبان طورخم بارڈر سے دم دبا کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستانی افواج کے جواب سے افغان طالبان طورخم بارڈر سے دم دبا کر فرار ہوگئے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان تورخم بارڈر سے ٹرکوں پر سامان لاد کر فرار ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی افواج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں، اورپاکستان کی سیکیورٹی فورسز کسی بھی سرحدی جارحیت کا منہ توڑ اور موثر جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

سیکورٹی فورسز کے قبضے میں افغان طالبان کے بھگوڑے بھاک گئے اور اہم چیک پو سٹوں پر پاک فوج کا قبضہ ہے اور طالبان چیک پوسٹوں پر قومی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے کابل اور قندھار میں ممکنہ فضائی حملوں کے خدشات کے درمیان افغان طالبان نے حفاظتی اقدامات کے طور پر غاروں اور پناہ گاہوں میں پناہ لینا شروع کر دی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے پیشگی احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ممکنہ فضائی کارروائیوں میں نقصانات سے بچا جا سکے۔ ذرائع نے کہا کہ پاکستانی افواج کسی بھی سرحدی اور عسکری جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

افغان طالبان کی سرگرمیوں اور پاکستان کی ممکنہ کارروائیوں کی نگرانی جاری ہے، اور سیکیورٹی فورسز سرحدی علاقے میں چوکس ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *