پاک فوج نے افغانستان میں مختلف مقامات پر اہداف کو کامیاب کے ساتھ نشانہ بنایا انہی علاقوں میں سے جنوبی سرحدی علاقے میں بھی کامیاب آپریشن کے دوران طالبان کے ٹھکانوں پر بھرپور حملے کیے، جس کے نتیجے میں 20 طالبان ہلاک اور 30 سے 35 زخمی ہو گئے۔
پاک فوج نے کارروائی کے دوران چھ اہم طالبان کے ٹھکانے قبضے میں لے لیے: شوال میں افغان پوسٹ-2 اور افغان پوسٹ-3، انگور اڈہ سیکٹر میں نیا نیٹو پوسٹ اور الفا پوسٹ، کھمرنگ سیکٹر میں جھنڈا پوسٹ، اور زرمیلان سیکٹر میں IAG-1 پوسٹ۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد سے پشاور تک عبادت گاہوں پر دہشت گردوں کے خونریز حملوں کی طویل فہرست،سینکڑوں بے گناہ نمازی شہید ہوے
اسی دوران انگور اڈہ سیکٹر میں پانچ اہم طالبان کے ٹھکانے تباہ کیے گئے جن میں ساؤتھ کمپلیکس، بابری ہاؤس، افغان سرحدی ٹرمینل کمپلیکس، افغانی ہند پوسٹ اور افغان پرانا نیٹو پوسٹ شامل ہیں۔
مزید کارروائیوں میں شوال اور انگور اڈہ سیکٹرز میں چھ مزید طالبان کے ٹھکانے کو نقصان پہنچایا گیا، جن میں زانداور پوسٹ، C پوسٹ، رادانو، واچکے، ABP-4 اور ABP-5 شامل ہیں۔
پاک فوج کے مطابق یہ کارروائیاں طالبان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے اور سرحدی علاقوں میں امن قائم رکھنے کے لیے کی گئی ہیں۔ کارروائی کے بعد طالبان کی حرکات محدود ہو گئی ہیں اور سرحدی علاقے میں صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔

