:پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کی ہیبت ، افغان طالبان اہلکار بھاگنے پر مجبور

:پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کی ہیبت ، افغان طالبان اہلکار بھاگنے پر مجبور

پاکستان سیکیورٹی فورسز کی منہ توڑ جوابی کارروائی نے افغان دشمن پر ہیبت طاری کردی ۔ 

پکتیا صوبے کے انگوراڈا ٹرمینل پر پاک فوج کے قبضے کے بعد ٹی ٹی اے (تحریک طالبان افغانستان) کے اہلکار جان بچانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے ۔

آپریشن ضرب للحق میں ایک اور بڑی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب وزیرستان میں پیشرفت کے دوران پکتیا کے پانچ پوسٹوں پر قبضہ ہوا جس میں انگور اڈہ ٹرمینل  مکمل تباہ کردیا گیا ، کارروائی کے دوران انگور اڈہ کے اطراف شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

حکام کے مطابق صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سرحدی حدود کی حفاظت اور علاقے میں سیکیورٹی مضبوط کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *