ملک میں حالیہ کشیدگی کے پیش نظر پاکستان میں ڈرونز اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ہر قسم کے ڈرونز اڑانے پر فوری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پابندی کا اطلاق تمام تفریحی اور کمرشل ڈرونز پر ہوگا۔
حکومتی احکامات کے مطابق کسی بھی قسم کی سرگرمی کے لیے ڈرون کا استعمال ممنوع ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا بتایا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
حکام کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ ڈرون اڑانے پر پابندی کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔