افغان طالبان رجیم دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہی ہے، وزیراطلاعات عطا تارڑ

افغان طالبان رجیم دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہی ہے،  وزیراطلاعات عطا تارڑ

وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان کے شہری بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور وہاں انسانی آزادیوں کی صورتحال تشویشناک ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد کچہری اور ترلائی میں ہونے والے حملوں میں افغان باشندے ملوث تھے، جو سکیورٹی خدشات کو مزید سنگین بناتے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کا پاکستان کی طرف سے مؤثر طریقے سے جواب دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی، جو خطے کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان پوسٹوں پر سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں،متعدد پوسٹیں ملبے کا ڈھیر،طالبان اسلحہ چھوڑ کر فرار

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *