امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان افغانستان کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ بہت اچھا کر رہا ہے میں اس میں مداخلت نہیں کروں گا
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہا ہے اور حالات کو بہتر انداز میں سنبھال رہا ہے،صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اس وقت نہایت شاندار طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے افغانستان کے خلاف “غضب للحق” کے نام سے آپریشن شروع کر دیا،سیکورٹی ذرائع
انہوں نے معاشی اور سفارتی میدان میں ہونے والی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان کے وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہت عزت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنما اپنے ملک کے مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں اور قومی استحکام کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔
JUST IN – President Trump backs Pakistan in war against Afghanistan:
Trump says he respect Pakistan’s Prime Minister and General alot
“Pakistan is doing terrifically well” pic.twitter.com/YqYjyCXPQZ
— Insider Paper (@TheInsiderPaper) February 27, 2026

