پاک فوج نے افغان طالبان کی پٹھان پوسٹ مکمل تباہ کردی

پاک فوج   نے افغان طالبان کی پٹھان پوسٹ مکمل تباہ  کردی

  پاک فوج نے سرحدی علاقے میں ٹینکوں کے منہ کھول دئیے، افغان طالبان کی  پٹھان پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ  کردیا گیا

 سکیورٹی فورسز نےٹینک کے فائر سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا  اور افغان طالبان کی پٹھان پوسٹ مکمل طور پر ناکارہ ہو گئی۔  سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی نہایت پیشہ ورانہ انداز میں انجام دی گئی تاکہ شہری آبادی کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان نے افغانستان کے خلاف “غضب للحق” کے نام سے آپریشن شروع کر دیا،سیکورٹی ذرائع

  سیکورٹی حکام کے مطابق پاکستان اپنی سرحدوں کے تحفظ اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ افغان طالبان کو چن چن کر ٹھکانے لگایا جارہا ہے ،   افواج پاکستان کی طرف سے سرحد پار سے جارحیت   کا فوری اور مؤثر جواب دیا جارہا ہے

سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، تاہم اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا ئے گا اور دشمن کو کسی صورت بھی نہیں چھوڑا جائے گا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *