پاک افغان بارڈر پرپاک فوج نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے متعدد مورچوں کو تباہ کر دیا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملوں سے افغان طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور ان کے ٹھکانے ملبے کا ڈھیر بن گئے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سرحد پار سے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ان کے ٹھکانوں کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران شہری آبادی کو ہر ممکن حد تک محفوظ رکھا گیا۔
سکیورٹی حکام کے مطابق اس کامیاب آپریشن کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز کی برتری واضح ہو گئی ہے،آپریشن غضب للحق میں پاک افواج کی افغان طالبان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور دشمن کو بھر پور طریقے سے جواب دیا جارہا ہے ۔
پاکستان کی مسلح افواج سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار اور چوکس ہیں جبکہ دشمن کو ہر محاز پر بری طرح شکست دی جارہی ہے افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں ۔