عراق جانے والے زائرین کے لیے بڑی خوشخبری

عراق جانے والے زائرین کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان سے عراق جانے والے زائرین کے لیے بڑی خوشخبری،وفاقی وزیر داخلہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی سے عراق تک فیری سروس کی فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیری سروس سے زائرین کو عراق جانے میں مدد ملے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر سال بڑی تعداد میں پاکستانی زائرین مقدس مقامات کی زیارت کیلئے عراق کا رخ کرتے ہیں، تاہم انہیں سفری مشکلات، مہنگے اخراجات اور دیگر رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مجوزہ فیری سروس ان مسائل کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے اور زائرین کو ایک متبادل اور سہل سفری راستہ فراہم کرے گی۔انہوں نے اس موقع پر کراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ نے کوسٹ گارڈز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملکی سلامتی کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔

 یہ بھی پڑھیں :عراق جانے والے زائرین کیلئے بڑی خبر آگئی

محسن نقوی نے حکام کو ہدایت دی کہ منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسمگلنگ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ایک منفرد فورس ہے جو بیک وقت زمینی اور سمندری حدود میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتی ہے، اور قومی سلامتی کے تحفظ میں اس کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اس ادارے کی استعداد کار بڑھانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

ماہرین کے مطابق اگر فیری سروس کا منصوبہ کامیابی سے عملی شکل اختیار کر لیتا ہے تو یہ نہ صرف زائرین کیلئے سہولت کا باعث بنے گا بلکہ پاکستان اور عراق کے درمیان تجارتی و عوامی روابط میں بھی اضافہ ہوگا، جو خطے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *