عراق جانے والے زائرین کیلئے بڑی خبر آگئی

عراق جانے والے زائرین کیلئے بڑی خبر آگئی

 وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری کی ملاقات ہوئی جس میں پاک عراق تعلقات اور زائرین کی سہولت کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کی وزاراتِ داخلہ کے درمیان تعاون کو پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو باقاعدہ منظم اور ریگولیٹ کرنے کے حالیہ اقدامات کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے دور میں پہلی بار زائرین گروپس کو منظم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے جو قابلِ تحسین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران،عراق میں زیارات کیلئے پرانا قافلہ سالارنظام جلد ختم ہوجائیگا، وزارت مذہبی امور

عراقی وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی وزارتِ داخلہ کی فراہم کردہ فہرست میں شامل تمام زائرین کو عراق آنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، اس سے متعلق دونوں ممالک کے متعلقہ ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے،دونوں وزرائے داخلہ نے سیکیورٹی تعاون، انسدادِ دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور معلومات کے تبادلے کے لیے مشترکہ میکنزم کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

اس موقع پر عراقی وزیر داخلہ نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ملاقات میں زائرین کی سہولت، سیکیورٹی تعاون اور دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کا مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *