پاک افغان سرحد پر ولی خان سیکٹر میں پاک فوج نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے بھر پور جوابی کاروائی سے شدید نقصان پہنچایا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کی کئی اہم دفاعی پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں اور انہیں بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جس پر پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔
“آپریشن غضب للحق” کے تحت پاک فوج کے آرٹلری اور شارپ شوٹرز نے دشمن کے ٹھکانوں کو ٹھیک نشانہ بنایا۔ کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے مورچے ملبے کا ڈھیر بن گئے اور کئی عسکری پوسٹیں جل کر راکھ ہو گئیں۔
مزید پڑھیں: آپریشن غضب للحق پاک فوج کی مؤثر کارروائی ، ٹی ٹی اے کے دفاعی ٹھکانے اور مورچے تباہ

