شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابرکت ماہِ رمضان کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پڑوسی ملک کی جانب سے ایک بار پھر حملہ کیا گیا، جس کا پاکستانی افواج نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا اور ملک کی سرزمین و عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا۔
سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آپریشن “غضب للحق” کے تناظر میں پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ مذاکرات، سفارت کاری اور پُرامن ذرائع اختیار کیے۔ ان کے بقول پاکستان کی جانب سے کشیدگی کم کرنے اور باہمی افہام و تفہیم کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ممالک نے بھی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا اور فریقین کو تحمل اور دانشمندی کا مشورہ دیا، تاہم ان تمام کاوشوں کے باوجود
سرحدی دراندازی اور جارحیت کا سلسلہ جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن ’غضب للحق‘ کیا ہے؟ یہ نام کیوں رکھا گیا؟

