امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف جاری جنگ جلد اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی اور حالات بہتر انداز میں حل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ امریکہ کے پاس دنیا کی بہترین فوج اور مضبوط ترین معیشت موجود ہے جس کی بدولت ہر قسم کے چیلنج کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا رہا ہے۔ ایران کے ساتھ کشیدگی کی بنیادی وجہ اس کا جوہری پروگرام ہے اور امریکہ کسی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
یہ بھی پڑھیں :ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے والی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان
امریکہ نے جو اقدامات ضروری سمجھے، وہ کیے گئے اور اپنے مفادات کا بھرپور دفاع کیا۔ ایران نے ہمارے ایک بحری جہاز پر 111میزائل داغے تاہم تمام میزائلوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا گیا، جس سے امریکی دفاعی صلاحیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے
یہ بھی پڑھیں :ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرنے پر رضامند ہے،ٹرمپ کا دعویٰ
اپنے خطاب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ اگر حزب اللہ نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا تو یہ اس کے اپنے مفاد میں ہوگا، بصورت دیگر نتائج مختلف ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں استحکام کے لیے سخت فیصلے ناگزیر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کیخلاف جنگ نہیں چاہتا تھا مجبورا جانا پڑا۔ ایران مشکل اور ذہین ملک ہے ان کے لوگ اچھے فائٹر ہیں، ہم نے ایران کی نیوی کو ختم کر دیا ہے سعودی عرب ، یو اے ای قطر نے امریکہ میں کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے

