دانت سفید کروانے کے لیے نوجوان نے عجیب طریقہ اپنا لیا

دانت سفید کروانے کے لیے نوجوان نے عجیب طریقہ اپنا لیا

ایک نوجوان کی اپنی گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کی عجیب و غریب کوشش سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے صارفین کو حیرت کے ساتھ ساتھ ہنسی میں بھی مبتلا کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان نے اپنے دانتوں کو گندا سمجھتے ہوئے انہیں سفید کروانے کا فیصلہ کیا، تاہم اس کے لیے اس نے کسی ڈینٹسٹ کے بجائے ایک پینٹر کی مدد لے لی۔

یہ بھی پڑھیں :نایاب چٹانی کتبے کی دریافت، ابتدائی اسلامی دور کے اہم تاریخی شواہد سامنے آگئے

یہ غیر روایتی طریقہ دیکھ کر آن لائن صارفین نے دلچسپ ردعمل دیا اور اسے سال کے سب سے انوکھے اور مزاحیہ فیصلوں میں سے ایک قرار دیا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوجوان نے دانتوں کی صفائی کے لیے پینٹنگ ٹیکنیک استعمال کی، جس کے بعد یہ واقعہ تیزی سے وائرل ہو گیا۔

صارفین نے اس پر مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ محبت میں لوگ اکثر عجیب فیصلے کر لیتے ہیں، تاہم یہ مثال اپنی نوعیت کی منفرد ہے۔واقعے کی تصاویر کو اے آئی جنریٹڈ قرار دیا گیا ہے اور انہیں صرف ریفرنس کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles