میں نے کبھی سرجری نہیں کروائی، دپیکا پڈوکون کا بڑا بیان سامنے آ گیا

میں نے کبھی سرجری نہیں کروائی، دپیکا پڈوکون کا بڑا بیان سامنے آ گیا

بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل دپیکا پڈوکون نے اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر کے ابتدائی دنوں سے جڑے ایک حساس تجربے پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج تک اپنی خوبصورتی یا پرکشش نظر آنے کے لیے کوئی سرجری نہیں کروائی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں دپیکا نے بتایا کہ جب وہ صرف 18 سال کی تھیں اور شوبز کی دنیا میں نیا قدم رکھ رہی تھیں، اس وقت انہیں ایک ایسا مشورہ دیا گیا جو ان کے لیے نہایت حیران کن اور تکلیف دہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں :گووندا کی اہلیہ کاجائیدادکی وراثت سے متعلق دلچسپ انکشاف سامنے آگیا

اداکارہ کے مطابق انہیں کہا گیا کہ اگر وہ انڈسٹری میں زیادہ پرکشش نظر آنا چاہتی ہیں تو انہیں چھاتی کی سرجری کروانی چاہیے۔ دپیکا نے اس مشورے کو اپنے کیریئر کے “بدترین مشوروں” میں شمار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ کم عمر تھیں، مگر انہوں نے اس مشورے کو قبول نہیں کیا اور اپنی فطری شخصیت اور قدرتی حلیے کے ساتھ ہی آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :شکیرا اور ورلڈ کپ کا انوکھا رشتہ، واکا واکا سے 2026 تک جذباتی سفر

دپیکا پڈوکون نے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس دباؤ میں آ کر کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جس پر بعد میں انہیں پچھتاوا ہوتا۔

اداکارہ کے مطابق شوبز انڈسٹری میں اکثر نوجوان فنکاروں کو اپنی شکل و صورت کے حوالے سے غیر ضروری دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن اصل کامیابی خود اعتمادی اور محنت سے حاصل ہوتی ہے نہ کہ جسمانی تبدیلیوں سے۔ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے، جہاں مداح ان کے اعتماد اور کھل کر بات کرنے کے انداز کو سراہ رہے ہیں۔

editor

Related Articles