مشرق وسطیٰ کی صورتحال، بابا وانگا کی پیشگوئی سچ ہونے والی ہے؟

مشرق وسطیٰ کی صورتحال، بابا وانگا کی پیشگوئی سچ ہونے والی ہے؟

ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایک بار پھر بلغاریہ کی نابینا نجومی بابا وانگا کی پیشگوئیاں زیر بحث آ گئی ہیں۔

ہفتہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے بعد خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے اور ایران کی جوابی کارروائیوں نے مشرق وسطیٰ کو غیر یقینی حالات سے دوچار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ برسوں میں کیا ہونے والا ہے؟بابا وانگا کی بڑی پیشگوئیاں سامنے آگئیں

جیسے ہی حملوں کی خبریں منظر عام پر آئیں، سوشل میڈیا پر صارفین نے 1996 میں انتقال کر جانے والی بابا وانگا کی پیشگوئیوں کا حوالہ دینا شروع کر دیا۔ ان کے ماننے والوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 2026 کے اوائل میں مشرق سے اٹھنے والی ایک عظیم جنگ کی پیشگوئی کی تھی جو دنیا کے مختلف خطوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ موجودہ حالات کو اسی پیشگوئی سے جوڑا جا رہا ہے۔

بابا وانگا کے پیروکاروں کے مطابق انہوں نے خبردار کیا تھا کہ یہ تنازع مغربی دنیا کو شدید متاثر کرے گا اور یورپ کو بڑے پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی کشیدگی عالمی جنگ کی صورت اختیار کرتی ہے تو اس کے اثرات توانائی، معیشت اور سماجی استحکام پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

نجومی سے منسوب بیانات میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یورپ کی زمین غیر مستحکم ہو سکتی ہے اور بڑے پیمانے پر معاشی و سماجی بحران جنم لے سکتے ہیں۔ اسی تناظر میں یہ دعویٰ بھی سامنے آتا ہے کہ روس ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر ابھرے گا اور عالمی طاقت کے توازن کو نئی شکل دے گا۔

مزید پڑھیں:سونے اور چاندی سے متعلق بابا وانگا کی اہم پیشگوئی سامنے آگئی

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بابا وانگا کی پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی یا مستند بنیاد موجود نہیں اور بیشتر دعوے عمومی نوعیت کے ہوتے ہیں جنہیں مختلف ادوار کے حالات سے جوڑ لیا جاتا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ کشیدگی کے حقیقی اسباب علاقائی سیاست، عسکری حکمت عملی اور عالمی مفادات سے جڑے ہیں، نہ کہ کسی پیشگوئی سے۔

اس کے باوجود سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ موجودہ تنازعات کو ماضی کی پیشگوئیوں کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔ خطے کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور عالمی برادری کی نظریں آئندہ پیش رفت پر مرکوز ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *