اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ویزا سروسز 6 مارچ تک منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس کے علاوہ لاہور اور کراچی میں واقع امریکی قونصل خانوں میں بھی ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ نئی تاریخوں کے بارے میں متعلقہ درخواست گزاروں کو آگاہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل یہ سروسز 2 مارچ تک معطل کی گئی تھیں تاہم اب اس میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔
Due to the current security situation, the U.S. Embassy in Islamabad and the Consulates General in Lahore and Karachi have cancelled all visa appointments through Friday, March 6.
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) March 3, 2026

