اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی سے متعلق متفرق درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی آئندہ سماعت تک مؤخر کر دی ہے۔
کیس کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم سومرو پر مشتمل بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکلا لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجا عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کو طبی بنیادوں پر نجی اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔
دورانِ سماعت عدالت نے متفرق درخواست پر اعتراضات کے ساتھ کارروائی کی اور ہدایت دی کہ درخواست کو باقاعدہ نمبر لگا کر سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ دفاع کی جانب سے مرکزی اپیل پر دلائل کیوں نہیں دیے جا رہے، جس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ وہ دلائل کے لیے تیار ہیں اور اپیل کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان ریلیف پیکج،12500روپے لینے والوں کیلئے بڑی شرط ختم،اب پیسے کیسے ملیں گئے۔تفصیلات جانیے

