حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ،عید سے پہلے بڑی خوشخبری

حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ،عید سے پہلے بڑی خوشخبری

حکومتِ پنجاب نے عیدالفطر 2026 سے قبل صوبائی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مالی سہولت فراہم کرنے کے لیے تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مسلم سرکاری ملازمین کو 16 مارچ 2026 کو ماہ مارچ کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی، جبکہ اسی روز ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بھی جاری کی جائے گی تاکہ وہ عید کی تیاریوں کے لیے بروقت رقم حاصل کر سکیں۔ حکام کے مطابق یہ اقدام عیدالفطر کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین کو تہوار سے قبل مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی معمول کے شیڈول سے قبل کی جا رہی ہے، تاہم تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ادائیگی کا عمل مقررہ تاریخ پر یقینی بنایا جائے۔ بینکوں اور اکاؤنٹس دفاتر کو بھی پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کا معاملہ ،عدالت سے بڑی پیش رفت

دوسری جانب ملک بھر میں عیدالفطر 21 مارچ 2026 کو منائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شوال 1447 ہجری کا نیا چاند 19 مارچ 2026 کو صبح 6 بج کر 23 منٹ (پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم) پر پیدا ہوگا، تاہم اس وقت چاند کی عمر تقریباً 12 سے 13 گھنٹے ہوگی جو رویت کے لیے موزوں نہیں سمجھی جاتی۔ فلکیاتی تجزیے کے مطابق 19 مارچ کی شام، جو 29 رمضان 1447 ہجری کے مساوی ہوگی، شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کا فیصلہ ہر سال کی طرح اس بار بھی سرکاری ملازمین کو عید کی خوشیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ عید کی حتمی تاریخ کا اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کی شہادتوں کی روشنی میں کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *