سرکاری حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت مزید سرکاری خدمات کو آن لائن منتقل کرنے پر کام کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو جدید، شفاف اور آسان سہولیات فراہم کی جا سکیں، خصوصاً ان پاکستانیوں کو جو بیرون ملک مقیم ہیں اور اکثر دستاویزی امور کے لیے مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔