پاک فورسز کی غزالی سیکٹر میں بھی مؤثر کارروائی، متعدد دہشت گرد جہنم واصل

پاک فورسز کی غزالی سیکٹر میں بھی مؤثر کارروائی، متعدد دہشت گرد جہنم واصل

پاک افغان سرحد کے قریب غزالی سیکٹر میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسند عناصر کے خلاف کارروائی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جہاں دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانوں ملیہ میٹ کر دیا گیا ہے

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں سرحدی علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت اور دراندازی کی کوششوں کے بعد فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے افغانستان کی جانب موجود ایک اہم چوکی کو آرٹیلری فائر سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کو جانی ومالی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کے پاس موجود ہتھیاروں کا ذخیرہ کتنا ہے؟ٹرمپ نے اہم انکشاف کر دیا

ذرائع کے مطابق کارروائی کا ہدف کالعدم تحریک طالبان افغانستان (ٹی ٹی اے) سے منسلک عناصر تھے، جنہیں عالمی سطح پر بھی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ پاک سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں غزالی سیکٹر میں متعدد شدت پسندوں کو واصل جہنم کیا گیا ہے اور ان کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے

سکیورٹی حکام کا مؤقف ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے تحفظ اور شہریوں کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور سرحد پار سے کسی بھی جارحیت یا دراندازی کی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *