اداکارہ صاحبہ اور ریمبو کا چھوٹے بیٹے کی شادی سے متلعق اہم انکشاف

اداکارہ صاحبہ اور ریمبو کا چھوٹے بیٹے کی شادی سے متلعق اہم انکشاف

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بہو کی تلاش شروع کر چکی ہیں اور ممکن ہے کہ بڑے بیٹے کے بجائے پہلے چھوٹے بیٹے کی شادی کر دی جائے۔

اداکارہ صاحبہ، جن کا اصل نام مدیحہ ہے، نے 1990 کی دہائی میں پاکستانی فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی مقبول اداکاراؤں میں شمار ہونے لگیں۔ ان کی شادی معروف اداکار افضل خان سے ہوئی، جنہیں شوبز حلقوں میں ریمبو کے نام سے جانا جاتا ہے۔ دونوں کی شادی کو تقریباً تین دہائیاں گزر چکی ہیں اور ان کے دو بیٹے احسن اور زین ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے بیٹوں کی شادیوں اور خاندانی معاملات سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

صاحبہ افضل کا کہنا تھا کہ ان کے بڑے بیٹے احسن فی الحال شادی کا ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ وہ اس وقت اپنے شوبز کیریئر پر توجہ دے رہے ہیں اور محنت کے ذریعے بتدریج کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا چھوٹا بیٹا زین اس وقت تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ نے اپنی بیوی ایمان اسد کو طلاق دے دی،بچہ کس کے پاس رہے گا؟

اداکارہ نے کہا کہ امکان ہے کہ وہ احسن سے پہلے زین کی شادی کر دیں۔ ان کے مطابق اب وہ جب بھی کسی تقریب یا شادی میں جاتی ہیں تو ممکنہ رشتوں کے لیے لڑکیوں پر نظر رکھتی ہیں اور اگر کوئی اچھی لڑکی نظر آ جائے تو اس کے بارے میں سوچنا شروع کر دیتی ہیں۔

صاحبہ افضل نے مزید کہا کہ اگر ابھی سے تلاش شروع کی جائے تو وقت پر کوئی نہ کوئی مناسب رشتہ ضرور مل جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے بیٹوں کی پسند اور خواہشات کا بھی پورا خیال رکھیں گی اور انہیں یقین ہے کہ ان کے بیٹے بھی اپنے فیصلوں میں والدین کو شامل کریں گے۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے شوہر افضل خان کی شخصیت کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بہوؤں کے ساتھ نرم مزاج ساس بننے کی کوشش کریں گی، تاہم ریمبو ممکن ہے ابتدا میں قدرے سخت دکھائی دیں، لیکن درحقیقت وہ بہت خیال رکھنے والے اور محبت کرنے والے انسان ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *