نامور اداکار عاصم بخاری کی حالت مزید تشویس ناک ہوگی

نامور اداکار عاصم بخاری کی حالت مزید تشویس ناک ہوگی

فلم اور اسٹیج کے نامور لیجنڈ اداکار عاصم بخاری کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے، جس کے بعد انہیں دوبارہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق چند روز قبل بھی ان کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال داخل کرایا گیا تھا، تاہم علاج کے باوجود ان کی حالت میں خاطر خواہ بہتری نہیں آ سکی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عاصم بخاری کو ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں قائم سلیم میموریل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے اور ضروری طبی ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز سے ان کی طبیعت میں اتار چڑھاؤ جاری تھا، جس کے باعث معالجین نے انہیں مسلسل طبی نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔ قریبی عزیز و اقارب اسپتال میں موجود ہیں جبکہ مداحوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک میں ناکام طالبعلموں کیلئے بڑی خوشخبری،حکومت نے خصوصی ریلیف دے دیا

اہل خانہ نے عاصم بخاری کے چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کریں۔ یاد رہے کہ عاصم بخاری نے اپنے طویل فنی کیریئر میں اسٹیج اور فلم انڈسٹری میں نمایاں خدمات انجام دیں اور اپنی منفرد اداکاری کے باعث شائقین کے دلوں میں خاص مقام بنایا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹے نہایت اہم ہیں اور ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ مداح اور فنکار برادری کے افراد بھی ان کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹس کے منتظر ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *