امریکا ایران سیز فائر کا آج آخری روز ، جنگ بندی میں مزید توسیع کا کتنا امکان؟

امریکا ایران سیز فائر کا آج آخری روز ، جنگ بندی میں مزید توسیع کا کتنا امکان؟

پاکستان کی سفارتی کوششوں کے تناظر میں امریکا اور ایران کے درمیان 15 روزہ جنگ بندی (سیز فائر) کا آج آخری دن ہے اس سیز فائر میں توسیع ہوگی یا نہیں یہ بڑا اہم سوال ہے جو اس وقت پوچھا جا رہاہے 

تاحال دونوں فریقین کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا جس کے باعث خطے میں صورتحال ایک بار پھر غیر یقینی کیفیت اختیار کر گئی ہے۔ اسی دوران مذاکرات کے دوسرے دور کی بھی تیاری کی جا رہی ہے، جو اطلاعات کے مطابق کل بدھ کو منعقد ہوگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اگر جنگ بندی میں توسیع نہ کی گئی تو مذاکراتی عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ موجودہ فریم ورک کے تحت بات چیت کا تسلسل سیز فائر سے مشروط سمجھا جا رہا ہے۔ اس صورتحال میں قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فریقین کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہو سکتا ہے تاکہ مذاکراتی عمل جاری رہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے دوستی کا حق ادا کر دیا، پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر مل گئے

اس پورے عمل میں پاکستان ایک فعال اور اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔ اسلام آباد نے دونوں فریقین کے درمیان رابطوں کو برقرار رکھنے اور کشیدگی میں کمی کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ سفارتی حلقوں کے مطابق پاکستان کا مؤقف خطے میں امن، استحکام اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر مبنی ہے۔

 موجودہ نازک صورتحال میں پاکستان کی ثالثی کوششیں خطے میں بڑے تصادم کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اور اگر جنگ بندی میں توسیع ہو جاتی ہے تو یہ سفارتی کوششوں کی ایک بڑی کامیابی تصور کی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *