مذاکرات کا دوسرا دور،ٹر مپ نے ایران سے متعلق بڑا اعلان کردیا

مذاکرات کا دوسرا دور،ٹر مپ نے ایران سے متعلق بڑا اعلان کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ایران کے ساتھ جاری تنازع کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ معاملہ جلد ایک بڑے معاہدے کے ذریعے ختم ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی طرف پیش رفت ہی واحد قابل عمل راستہ ہے اور موجودہ صورتحال زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہ سکتی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی کے حوالے سے وقت بہت کم رہ گیا ہے اور میں اس میں کسی قسم کی توسیع کا خواہاں نہیں ہوں، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں امریکہ مذاکرات کے لیے ایک مضبوط اور بہتر پوزیشن میں موجود ہے، جبکہ ایران پر دباؤ بڑھایا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :منگل کو ایران میں کیا ہونے والا ہے؟ٹرمپ نے بڑا اعلان کردیا

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحری اور فضائی صلاحیتوں پر نمایاں اثر ڈالا گیا ہے اور اس کی مرکزی قیادت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث ایران کے پاس معاہدے کے سوا کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں بچا،موجودہ صورتحال ایران کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کر رہی ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مسئلے کے حل کے لیے فوجی راستہ بھی ایک آپشن کے طور پر موجود ہے اور امریکہ ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایران پر دباؤ کی پالیسی مؤثر ثابت ہوئی ہے اور اس کے نتائج واضح ہو رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ وہ پہلے براہ راست طور پر حکومت کی تبدیلی کی بات نہیں کرتے رہے، لیکن موجودہ حالات میں ایران کے اندر تبدیلی کے اثرات خود سامنے آ رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *