پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے آج شیرِ بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تین میچوں کی سیریز میں بنگلادیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
اس سے قبل سیریز کے پہلے ون ڈے میں بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی ، میزبان ٹیم نے 115 رنز کا ہدف 16ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کیا تھا۔
پہلے ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف 37، صاحبزادہ فرحان 27 اور معاذ صداقت 18رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
بنگلادیش کی جانب سے تنزید حسن نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، نجم الحسین شنتو نے 27 رنز بنائے جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کے خلاف ون ڈے میں 114رنز کم ترین اسکور تھا۔
پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑیوں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبدالصمد اور شامل حسین ون ڈے ڈیبیو کیا ہے جبکہ ٹیم میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم اور ابرار احمد بھی شامل ہیں۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا، سیریز کے تمام میچ ڈھاکا کے معروف شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں۔