لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 6 خارجی ہلاک

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 6 خارجی ہلاک

سی ٹی ڈی بنوں ریجن کا ضلع لکی مروت، تھانہ گمبیلا کی حدود، شاگئی کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن،

دہشت گردوں نے SWAT ٹیم کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کر دی حقِ حفاظت خود اختیاری کی خاطر جوابی فائرنگ سے 6 خارجی مردار جبکہ دیگر فرار،آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے خارجی علاقے میں خوف و ہراس کی علامت تھے جنہیں کیفرِ کردار تک پہنچا دیا گیا،ہلاک دہشت گردوں سے 4 کلاشنکوفیں، 2 عدد 9 ایم ایم پستول، 8 گرینیڈز، آئی ای ڈی، میگزینیں اور کارتوس برآمد ہوئے،

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی سپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کے جوانوں کو شاباش انہوں نے کہا خارجیوں کا ان کے محفوظ ٹھکانوں تک پیچھا کر کے کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، امن دشمنوں کو خاک میں ملا کر دم لیں گے

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں ریجن نے ضلع لکی مروت، تھانہ گمبیلا کی حدود، شاگئی کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خلاف مؤثر حکمت عملی اپنائی گئی۔

دہش گردوں نے سواٹ ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ کھول دی۔ حقِ حفاظت خود اختیاری کی خاطر سی ٹی ڈی کی جوانوں نے جوابی فائرنگ شروع کی جو قریب 40 منٹ تک جاری رہی۔ فائرنگ تھم جانے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی اوردہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، 6 دہشتگرد ہلاک، 8فرار

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جس کے بعد ان کے سہولتکاروں اور دیگر ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 04 عدد کلاشنکوف بمعہ 10 عدد میگزین و 43 عدد کارتوس، 02 عدد 9MM پستول بمعہ 04 عدد میگزین و 07 عدد کارتوس، 08 عدد ہینڈ گرینیڈ، 04 عدد بنڈولیئر اور 01 عدد آئی ای ڈی اسلحہ و سامان برآمد ہوئے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا، جناب ذوالفقار حمید، اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی سپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیمز (SWAT) کو شاباش دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور بروقت کارروائی کو سراہا۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ وطنِ عزیز کی مٹی کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر جوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جد و جہد جاری رکھے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *