چیئرمین سینیٹ کیلئے 9 کروڑ روپے کی پرتعیش گاڑی کی خریداری کا انکشاف

چیئرمین سینیٹ کیلئے 9 کروڑ روپے کی پرتعیش گاڑی کی خریداری کا انکشاف

سرکاری خزانے سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے لیے تقریباً 9 کروڑ روپے مالیت کی نئی پرتعیش گاڑی خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد یہ مہنگی گاڑی سینیٹ سیکرٹریٹ کو موصول بھی ہو گئی ہے۔

اس خریداری کے حوالے سے جب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے براہِ راست سوال کیا گیا کہ کیا واقعی سرکاری خزانے سے اتنی خطیر رقم کی گاڑی لی گئی ہے، تو انہوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ یہ گاڑی سینیٹ کے مخصوص بجٹ سے ہی خریدی گئی ہے۔

یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے اور حکومتی سطح پر کفایت شعاری کے دعوے کیے جا رہے ہیں، تاہم چیئرمین سینیٹ نے اس مہنگی خریداری کو سینیٹ کے مالیاتی امور کا حصہ قرار دے کر درست ٹھہرایا ہے۔

مزید پڑھیں:سرکاری اکاؤنٹس سے ذاتی اکاؤنٹس تک کروڑوں کی منتقلی، محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا کے ڈویژنل اکاؤنٹنٹ کے خلاف انکوائری شروع

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *