اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ مخصوص اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ،نوٹم جاری

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ مخصوص اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ،نوٹم جاری

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق منگل 17 مارچ کو مخصوص اوقات کے دوران فضائی آپریشن متاثر رہے گا۔

ترجمان کے مطابق 16 مارچ کے لیے جاری کیا گیا نوٹم منسوخ کر دیا گیا ہے اور اس کی جگہ 17 مارچ کے لیے نیا نوٹم جاری کیا گیا ہے۔ نئے نوٹم کے مطابق 17 مارچ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے دس بجے تک فضائی حدود کے بعض حصوں کو عارضی طور پر بند رکھا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے چھ سیکٹرز کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے، جس کے باعث مختلف فضائی کمپنیوں کی پروازوں کے شیڈول میں رد و بدل کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے بیرون ملک جانیوالی پروازوں سے متعلق اہم خبر، آج کتنی پروازیں اڑان بھریں گی؟

اسی طرح مذکورہ دو گھنٹوں کے دوران اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف بھی معطل رہے گا۔ حکام کے مطابق یہ اقدام فضائی حدود میں مخصوص سرگرمیوں کے دوران حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے فضائی کمپنیوں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے اوقات کے بارے میں پیشگی معلومات حاصل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *