عید کی خوشیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے پیشگی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع کر دیا ہے، تاکہ وہ عید کی تیاریاں سکون اور خوشی کے ساتھ کر سکیں۔
محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کے اکاؤنٹس میں تنخواہوں اور پنشن کی منتقلی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے۔ اس سلسلے میں ہر محکمے کو ہدایت کی گئی ہے کہ ادائیگی کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو اور تمام اہل افراد بروقت اپنے اکاؤنٹس میں رقوم وصول کریں۔
پنجاب حکومت نے عید سے قبل ملازمین کی ضروریات اور عید کے خرچ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز عید کی خوشیوں کو بلا کسی مالی دباؤ کے منا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے بیرون ملک جانیوالی پروازوں سے متعلق اہم خبر، آج کتنی پروازیں اڑان بھریں گی؟
ذرائع کے مطابق، پیشگی ادائیگی کے اعلان کے بعد ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور کئی محکموں میں لوگ اپنی مالی منصوبہ بندی مکمل کر چکے ہیں۔ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ سلسلہ رواں سال بھی باقاعدگی سے جاری رہے گا تاکہ ہر سال عید سے قبل اہل افراد کی مالی سہولت یقینی بنائی جا سکے۔

