ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بھرپور حمایت پر اردو زبان میں حکومتِ پاکستان اور عوام سے اظہار تشکر

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بھرپور حمایت پر اردو زبان میں حکومتِ پاکستان اور عوام سے اظہار تشکر

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حالیہ کشیدہ صورتحال کے دوران ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اس وقت امریکا کیساتھ کسی سیز فائر یا بات چیت کیلئے تیار نہیں، عباس عراقچی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پراردو زبان میں جاری اپنے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کو امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کا سامنا ہے اور ایسے وقت میں پاکستان کی جانب سے ملنے والی مضبوط حمایت اور یکجہتی قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام پاکستان کے اس مثبت اور دوستانہ مؤقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

سید عباسی عراقچی نے لکھا کہ ان بابرکت، الہٰی اور روحانی دونوں اور گھڑیوں میں، میں حکومت اور عوامِ پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے امریکا اور صہیونی رجیم کی جارحیت کے مقابلے میں عوام اور حکومتِ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:عباس عراقچی کا امریکہ کو انتباہ ایران ایک بھیانک خواب بن چکا، ابھی بہت سے سرپرائز باقی ہیں

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اللہ تعالیٰ پر مکمل بھروسہ رکھتے ہوئے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے اور ہر قسم کے دباؤ کے باوجود اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے دوست ممالک کی حمایت اہم ہے اور ایران پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتا ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *