پاکستان سپر لیگ گیارہ کے ٹکٹس کی فروخت کل سے شروع ہو جائے گی، شائقین کرکٹ اس موقع پر ٹکٹس نجی کوریئر سروس کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن حاصل کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن گیارہ کے میچز پہلی بار چھ مختلف میدانوں پر کھیلے جائیں گے، اس مرتبہ دو نئی ٹیموں کے شامل ہونے کے بعد مجموعی طور پر آٹھ ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں :ملتان سلطانز کی پی ایس ایل میں واپسی
یاد رہے کہ لیگ کا آغاز 26 مارچ سے لاہور میں ہوگا، جہاں پہلا مقابلہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا،اس میچ سے شائقین کو کرکٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز لمحات دیکھنے کا موقع ملے گا۔
پی ایس ایل گیارہ میں ٹیموں کی تعداد بڑھنے اور نئے وینیوز کے شامل ہونے سے مقابلوں میں مزید جان ڈال دی جائے گی اور شائقین کرکٹ کے لیے ہر میچ دلچسپ اور یادگار ثابت ہوگا۔

