امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ایران کی عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے متعدد بحری جہاز اور طیارے تباہ کر دیے گئے ہیں جبکہ ایران کی بغیر پائلٹ طیارے اور میزائل بنانے کی صلاحیت کو بھی ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کئی کشتیاں بھی ڈبو دی گئی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حالیہ کارروائیوں کے بعد ایران کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں تقریباً نوے فیصد کمی آ چکی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ طاقتور امریکی فوج نے ایرانی حکومت کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور اس کی عسکری طاقت کو کمزور کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وائٹ ہاؤس کا بڑا اعلان: صدر ٹرمپ ایران کی نئی قیادت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار

