افغانستان کے دارالحکومت کابل میں متعدد دھماکوں اور فضائی حملوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کابل اور ننگرہار میں دھماکوں کے بعد صورت حال کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی جیٹس نے افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں کئی مقامات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ کچھ ذرائع یہ بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ پاکستانی جیٹس نے کابل میں صوبائی محل پر بھی فضائی حملہ کیا ہے۔
انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق ننگرہار میں چار جبکہ کابل میں دو ڈرون اسمبلی ورکشاپس کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ڈرون اسمبلی ورکشاپس میں ہندوستانی اور اسرائیلی ڈرون کے مختلف ٹکڑے جوڑ کر انہیں تیار کیا جاتا تھا۔
انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق ان کامیاب حملوں کے بعد افغانستان کی ڈرون اسمبلی کرنے کی صلاحیت بڑی حد تک ختم ہو جائے گی۔ مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔
مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔