بجلی صارفین ہوجائیں تیار،بجلی کی قیمتوں میں نئے اضافے کاامکان

بجلی صارفین ہوجائیں تیار،بجلی کی قیمتوں میں نئے اضافے کاامکان

عوام کے لیے خبردار کیا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے ایک روپیہ 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے رجوع کر لیا ہے اور معاملے پر 31 مارچ کو سماعت ہوگی۔

نیپرا کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں ملک بھر کے صارفین پر 15 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔ بجلی کی قیمت میں ممکنہ اضافہ ڈسکوز، کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسٹریبیوشن کمپنیز کے صارفین پر لاگو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کی سیاست کا خاموش کھلاڑی ، علی لاریجانی کے اثر و رسوخ کی اندرونی کہانی

سی پی پی اے کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فروری میں ملک میں پیدا ہونے والی بجلی میں پن بجلی کا حصہ 23 فیصد تھا۔ مقامی کوئلے سے 16 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 15 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے اعداد و شمار بھی رپورٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔

نیپرا اس معاملے پر ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد تمام فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ کرے گی کہ آیا بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے یا موجودہ ریٹ برقرار رکھا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *