افغان صحافی سمیع یوسفزئی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ “ملا عمر کے بعد کیا اب ملا ہیبت اللہ افغانستان کو گہرے بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں؟”
انہوں نے لکھا کہ افغانستان بارہا غلط فیصلوں اور غیر ضروری جنگوں کے نتائج بھگت چکا ہے۔ ان کے مطابق تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے کہ جب رہنما دانشمندی کے بجائے تصادم کا راستہ اختیار کرتے ہیں تو اس کی قیمت ہمیشہ بے گناہ عوام کو ادا کرنا پڑتی ہے، جو نقصان، غربت اور نہ ختم ہونے والے غم کی صورت میں سامنے آتی ہے۔
سمیع یوسفزئی نے مزید کہا کہ ایک حقیقی رہنما اپنی عوام کو جنگ کے قریب نہیں لے جاتا بلکہ امن کا انتخاب کرتا ہے، وقار کا تحفظ کرتا ہے اور استحکام کو فروغ دیتا ہے۔