عیدالفطر کے دوران سوئی سدرن کا گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری

عیدالفطر کے دوران سوئی سدرن کا گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری

عیدالفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے،جس کے مطابق چاند رات سے لے کر عید کے پہلے دن تک صارفین کو دن بھر بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی۔

اس اعلان سے گھریلو صارفین، خصوصاً عید کی تیاریوں میں مصروف افراد کو بڑی سہولت میسر آئے گی ،کمپنی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق چاند رات اور عید کے پہلے دن صبح سے رات بارہ بجے تک گیس کی فراہمی مسلسل جاری رہے گی، تاکہ کھانے پکانے اور دیگر ضروریات میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

تاہم عید کے دوسرے روز رات بارہ بجے سے صبح چھ بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی، جس کے بعد صبح چھ بجے سے رات بارہ بجے تک گیس دوبارہ دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :گھریلو صارفین کیلئے گیس شیڈول کا اعلان

اسی طرح عید کے تیسرے دن بھی صبح چھ بجے سے رات بارہ بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جبکہ چوتھے دن صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک گیس کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی،اس کے بعد چوبیس مارچ سے گیس فراہمی کا سابقہ معمول بحال کر دیا جائے گا، جس کے تحت رات دس بجے سے صبح پانچ بج کر تیس منٹ تک گیس بند رہے گی۔

سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ گیس کے دباؤ کو برقرار رکھنے اور نظام کو متوازن رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، تاکہ زیادہ استعمال کے باوجود صارفین کو بہتر سہولت فراہم کی جا سکے کمپنی نے صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ گیس کا استعمال احتیاط سے کریں تاکہ سب کو بلا تعطل فراہمی ممکن ہو سکے۔

یہ نیا شیڈول عید کے دنوں میں عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے، جس سے امید کی جا رہی ہے کہ اس بار عید کی خوشیاں مزید آسانی اور سکون کے ساتھ منائی جا سکیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *