بھارت، افغانستان اور اسرائیل کا پاکستان مخالف خفیہ منصوبہ بے نقاب ،سابق بھارتی کرنل کے ہوشربا انکشافات

بھارت، افغانستان اور اسرائیل کا پاکستان مخالف خفیہ منصوبہ بے نقاب ،سابق بھارتی کرنل کے ہوشربا انکشافات

سابق بھارتی فوجی افسر نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہا ہے، جس کا ہدف پاکستان ہے۔ ریٹائرڈ کرنل راجیش پاور کے مطابق پاکستان مخالف سرگرمیوں میں تینوں ممالک افغانستان، بھارت اور اسرائیل کے مشترکہ مفادات شامل ہیں۔

کرنل راجیش پاور نے کہا کہ بھارت پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کو مالی امداد فراہم کر رہا ہے جبکہ اسرائیل ہتھیار اور انٹیلیجنس سپورٹ مہیا کر رہا ہے۔ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے، جس میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سرگرم ہیں۔

سابق بھارتی افسر نے مزید کہا کہ اسرائیل پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں اور اسرائیل مخالف موقف سے آگاہ ہے اور وقت آنے پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں اشیاءضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں،انتظامیہ کیا کرنے جارہی ؟

عالمی ماہرین کے مطابق یہ اعتراف پاکستان کے مؤقف کی تصدیق ہے کہ بھارت طویل عرصے سے پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔ افغانستان کی دہشت گرد تنظیموں کی بھارتی اور اسرائیلی معاونت پورے خطے کے لیے سنگین چیلنج بن چکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ یہود و ہنود گٹھ جوڑ پاکستان جیسی ایٹمی قوت کے خلاف ناپاک سازشیں کر کے خطے میں عدم توازن اور مسلسل انتشار کو ہوا دے رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *