پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تین موبائل کمپنیوں کو 5G لائسنس جاری کر دیے۔ وزیر اعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران کمپنیوں کے نمائندوں کو باضابطہ طور پر لائسنس فراہم کیے گئے، جبکہ ڈی جی لائسنسنگ نے دستخط کے بعد یہ لائسنس ان کے حوالے کیے۔
پاکستان تیز رفتار ڈیجیٹل دور میں داخل ہو گیا ہے اور 5G سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ جاز نے لائسنس ملتے ہی فوری طور پر 5G سروس لانچ کرتے ہوئے ابتدائی مرحلے میں 180 سائٹس پر سروس فعال کر دی ہے۔
ملک کے بڑے شہر جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں، اب 5G نیٹ ورک سے منسلک ہو چکے ہیں، جبکہ راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں بھی سروس کی فراہمی شروع کی جا رہی ہے۔
جاز کے اس اقدام کو ملک کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جہاں 5G کے ساتھ ساتھ 4G نیٹ ورک کی توسیع بھی جاری رکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

