پاکستان میں عیدکب ہوگی، اعلان ہوگیا

پاکستان میں عیدکب ہوگی، اعلان ہوگیا

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے ہونے والے اہم اجلاسوں کے بعد چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا ہے کہ ملک میں چاند نظر نہیں آیا، یکم شوال 1447 ہجری21 مارچ ہفتہ کو ہوگی اور ملک بھر میں ہفتہ 21 مارچ کو عید الفطرمنائی جائے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، تاہم کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی مستند اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اس کے بعد باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا کہ رمضان المبارک کے30 روز مکمل ہوں گے اور عیدالفطر ہفتہ کو ہوگی،اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

لاہور میں صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف کی عمارت میں ہوا جس میں مذہبی امور کے نمائندوں، محکمہ موسمیات اور محکمہ اوقاف کے افسران نے شرکت کی،اسی طرح کوئٹہ میں بھی زونل کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقد ہوا، جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شواہد کا جائزہ لیا گیاسائنسی اداروں کی پیشگوئی بھی چاند نظر نہ آنے کے حق میں رہی۔

 ماہرین کے مطابق نیا چاند انیس مارچ کی صبح پیدا ہوا تھا، تاہم غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر تقریباً بارہ گھنٹے اکتالیس منٹ رہی، جو رویت کے لیے ناکافی سمجھی جاتی ہے۔

اسی طرح ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب مہتاب کے درمیان وقفہ بھی کم رہا،محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بھی بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں چاند کی عمر تیرہ گھنٹے سے کم رہی جبکہ رویت کے لیے کم از کم انیس گھنٹے درکار ہوتے ہیں، مزید یہ کہ مطلع بھی ابر آلود تھا اور مختلف شہروں میں غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان وقفہ بھی مطلوبہ حد سے کم رہا، جس کے باعث چاند نظر آنا ممکن نہ ہو سکا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *