آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لئےاقدامات کر رہے ہیں ، ٹرمپ

آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لئےاقدامات کر رہے ہیں ، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران تباہ ہونے کے قریب ہے اور امریکہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے اور ایرانی حکام نئی قیادت کی تلاش میں ہیں انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کی توقع تھی مگر معاملہ جلد ختم ہو جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکہ کہیں بھی فوجی تعینات نہیں کر رہا، تاہم ایران کے حوالے سے جاپان کی حمایت پر بات کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ جاپان اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور دونوں ممالک فوجی سازوسامان کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مخالفت، امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ہدایت کی کہ ایران کی گیس تنصیبات پر کوئی حملہ نہ کیا جائے، جبکہ ایران جنگ کے لیے مزید فنڈز کا مطالبہ کر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران میں ہر سطح پر انحرافات دیکھے جا رہے ہیں اور بڑی تعداد میں فوجی منحرف ہو رہے ہیں، انہوں نے فیڈ چیئرمین جروم پاول سے بھی کہا کہ شرح سود میں کمی کی جائے تاکہ اقتصادی استحکام برقرار رہے۔

انہوں نے زور دیا کہ امریکہ کسی سے کچھ مانگنے کا محتاج نہیں، مگر ضرورت پڑنے پر جزیرہ خارگ کو بھی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ خطے میں تجارت اور عالمی توانائی کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *