فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی توجہ کا مرکز، 24 گھنٹوں میں دنیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیت بن گئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی توجہ کا مرکز، 24 گھنٹوں میں دنیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیت بن گئے

پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں ، یہ بات گوگل ٹرینڈز کے حالیہ اعداد و شمار سے سامنے آئی ہے۔

پاکستان کے آرمی چیف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر اس وقت مرکز نگاہ ہیں جہاں پوری دنیا میں ان کی قابلیت ، قیادت  و بصیرت کا ڈنکا بج رہا ہے ، عرب ممالک سے لے کر یورپ تک اور تو اور دشمن ملک بھی ان کی تعریف  کیے بنا نہیں رہ پایا ہے ۔

 مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال کے باعث عالمی توجہ اس خطے پر مرکوز ہے جہاں بڑی طاقتیں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مختلف سفارتی راستے تلاش کر رہی ہیں ،  ایسے میں پاکستان کا نام ثالثی کے تناظر میں سامنے آنا ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا  اور اس میں فیلڈ مارشل کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس کا ثبوت واضح طور پر گوگل کے حالیہ اعداد وشمار بھی ہیں جن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، معرکہ حق کی کامیابی ہو یا عالمی فورمز ہر جگہ فیلڈ مارشل عاصم منیر مرکز نگاہ رہے ہیں۔

 یہ رجحان عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے، جہاں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب خادمِ حرمین ہے، پاکستان محافظِ حرمین ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بیان مسلم دنیا میں وائرل

اس وقت پوری دنیا پاکستان کے فوجی سربراہ کی اعلی قیادت اور دانشمندانہ فیصلوں کو سراہتی نظر آتی ہے،  ایک جانب عالمی میڈیا آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف نظر آتی ہے تو دوسری جانب  بھارتی میڈیا  بھی فیلڈ مارشل کی مداح سرائی میں مصروف ہے  ۔

بھارتی میڈیا کے معروف چینلز اور بھارتی دفاعی و سیاسی تجزیہ کاروں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت، بصیرت اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کا کھل کر اعتراف کیا ہے، انہوں نے تسلیم کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر قومی اور بین الاقومی امور پر جذباتی ردعمل کے بجائے طویل المدتی حکمت عملی کو ترجیح دیتے ہیں اور وہ بہترین انداز میں ریاستی معاملات کو سنبھال رہے ہیں، یہی حکمت عملی پاکستان کے داخلی استحکام اور عالمی سطح پر مؤثر کردار کی وجہ بن رہی ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی ملک کے اعلیٰ عسکری یا سیاسی رہنما کی عالمی سطح پر اس قدر تلاش اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ ملک بین الاقوامی معاملات میں کس حد تک اثرانداز ہو رہا ہے،  یہ رجحان نہ صرف پاکستان کی سفارتی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس کے عالمی امیج پر بھی مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ اکنامک فورم : وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے

یہ حقیقت ہے کہ تاریخ جب بھی لکھی جائے گی تو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نام سنہری حروف میں درج ہوگا کیونکہ وہ پاکستان کے لیے اللہ تعالیٰ کی ایک بڑی نعمت ثابت ہوئے ہیں ، اس وقت جب ملک اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے وار کی زد میں تھا تب فیلڈ مارشل  کی صورت میں ایک ایسی قیادت سامنے آئی جس نے نہ صرف سرحدوں کی حفاظت کی بلکہ پاکستان کو عالمی سطح پر نئی بلندیوں پر لاکھڑا کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *