حکومت کا بڑا فیصلہ، کفایت شعاری مہم کے تحت وزرا کے پیٹرول کوٹے میں نمایاں کمی

حکومت کا بڑا فیصلہ، کفایت شعاری مہم کے تحت وزرا کے پیٹرول کوٹے میں نمایاں کمی

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت وفاقی وزرا کے پیٹرول کوٹے میں واضح کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد ماہانہ کوٹہ 400 لیٹر سے کم کرکے 200 لیٹر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت سرکاری اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط کے فروغ کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے،کفایت شعاری مہم کے نتیجے میں وزرا کی مراعات میں پہلے ہی نمایاں کمی کی جا چکی ہے اور اب مزید سخت مالی نظم اپنایا جا رہا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ قومی وسائل کا بہتر استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ قومی خزانے پر غیر ضروری بوجھ کم ہو۔ موجودہ پالیسی کا مقصد صرف اخراجات کم کرنا نہیں بلکہ سرکاری نظام میں شفافیت اور ذمہ داری کو فروغ دینا بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایپ کی تیاری جاری، حکومت کا ہر شہری کیلئے پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو پیٹرول کوٹے میں 200 لیٹر کی حد پر اعتراض ہے تو اس پر بات چیت کی جا سکتی ہے، تاہم حکومت پہلے ہی متعدد سہولتوں میں کمی کر چکی ہے اور اس سلسلے میں مزید اصلاحات بھی جاری رہیں گی۔

وفاقی وزیر قانون کے مطابق کفایت شعاری پالیسی کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ ریاستی وسائل کو زیادہ مؤثر اور منصفانہ انداز میں استعمال کیا جائے تاکہ معیشت پر دباؤ کم ہو اور مالی استحکام کو تقویت ملے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت آئندہ بھی اسی پالیسی پر عمل جاری رکھے گی اور سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

editor

Related Articles