پاکستانی گلوکارہ ناتاشا بیگ اور چینی پاپ اسٹار لی ژانگ کے درمیان ایک اہم میوزک کولیبریشن سامنے آیا ہے جسے پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تعلقات میں بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ پراجیکٹ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کو موسیقی کے ذریعے آگے بڑھانے کی کوشش ہے، جس میں پاکستانی آواز اور چینی پاپ میوزک کا امتزاج پیش کیا گیا ہے۔
بیجنگ میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ثقافتی تقریب کے دوران اس میوزک پراجیکٹ کی رونمائی کی گئی۔تقریب میں حکومتی نمائندوں، سفارتکاروں، فنکاروں اور میڈیا شخصیات سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
منتظمین کے مطابق یہ تعاون دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔