جرمنی میں جشنِ معرکۂ حق، آپریشن بنیانٌ مرصوص کی تیسری تقریب منعقد

جرمنی میں جشنِ معرکۂ حق، آپریشن بنیانٌ مرصوص کی تیسری تقریب منعقد

یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن جرمنی کے زیرِ اہتمام ’’جشنِ معرکۂ حق آپریشن بنیان مرصوص‘‘کی تیسری تقریب جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، جرمن کشمیری افراد، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے ہوا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ ہال کو پاکستان اور جرمنی کے پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ اس موقع پر پاکستانی عسکری قیادت کی تصاویر بھی آویزاں کی گئیں جن میں چیف آف ڈیفنس فورسز، چیف آف آرمی اسٹاف اور دیگر اعلیٰ فوجی عہدیداران شامل تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں :معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل، بولٹن میں شاندار تقریب،پاک فوج کو خراج تحسین

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول پیش کی گئی۔ بعد ازاں معروف گلوکار وکی چوہدری نے ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘ پیش کیا جس پر حاضرین نے بھرپور جوش و خروش کا اظہار کیا۔ شرکاء نے قومی ترانہ بھی انتہائی جذبے کے ساتھ گایا۔

 

تقریب میں مختلف کمیونٹی رہنماؤں نے انتظامی ذمہ داریاں انجام دیں جن میں یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن جرمنی کے چیئرمین گوہر باجوہ آف چوونڈہ، صدر انصر بٹ، چوہدری غلام غوث گجر آف مرالی اور چوہدری احسان الٰہی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں :میر پور خاص میں معرکۂ حق کی کامیابی کا جشن ، آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا ،پاک فوج کے حق میں نعرے

خصوصی مہمانوں میں حاجی قمر زمان آف سیکروالی اور چوہدری مظہر دیونا شریک ہوئے جبکہ پروگرام کی صدارت صدر پی او اے ایف یورپ چوہدری اعجاز پیارا نے کی۔

تقریب کے دوران ایک کم عمر بچے نے ڈچ زبان میں خطاب کیا جبکہ وزیر اعظم یوتھ یورپ سے وابستہ ایک نوجوان لڑکی نے بھی خطاب کیا اور اوورسیز پاکستانی نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

اسٹیج سیکریٹری کے فرائض شریف اکیڈمی کے شفیق مراد نے انجام دیے۔ اس موقع پر شریف اکیڈمی کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں میں اردو زبان کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخی کامیابی پر قومی اور پنجاب اسمبلی میں قراردادیں منظور

چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور قیادت کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات اور منفی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اپنے وطن سے وابستگی مضبوط ہے اور یہ وابستگی قومی یکجہتی اور استحکام کا باعث بنتی ہ

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان سے محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور پرجوش نعروں کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

editor

Related Articles