دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں دو روزہ کمی کے بعد ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی واضح طور پر نظر آئے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4800 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4116 روپے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی، اور فی تولہ چاندی 7454 روپے پر مستحکم رہی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بڑا فیصلہ، عوام کو پیٹرول پر فوری ریلیف دینے پر اتفاق

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 48 ڈالر مہنگا ہو کر 4493 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *