4 ملکی وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک میں شرکت کے لئے ترکیہ کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

4 ملکی وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک میں شرکت کے لئے ترکیہ کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

چار ملکی وزرائے خارجہ کی بیٹھک میں شرکت کے لیے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فدان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وزیرِ خارجہ حکان فدان پاکستان آمد پر ایڈیشنل فارن سیکرٹری افغانستان اور مغربی ایشیا سید علی اسد گیلانی نے ان کا باقاعدہ استقبال کیا۔

یہ اجلاس نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر خطے کی موجودہ صورتحال پر 29 اور 30 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے اور علاقائی تعاون، سلامتی اور دو طرفہ و کثیرالجہتی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوگا۔

اس سے قبل مصر کے وزیر خارجہ بھی پاکستان پہنچے تھے  جبکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے ،چار ملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال  اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال ہوگا

یہ بھی پڑھیں :مشرق وسطی کشیدگی: 4 ملکی وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک میں شرکت کے لئے مصر کے وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

اس سے قبل پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چار ملکی اہم کانفرنس میں شرکت کے لیے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر اسلام آباد پہنچ گئے۔ یہ کانفرنس نائب وزیراعظم اور پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر منعقد ہو رہی ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مصر کے وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی اس کانفرنس میں سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوں گے، جن کی صبح تک پاکستان آمد متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس چار ملکی وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ اس اجلاس کا مقصد مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کرنا اور ایران کے ساتھ جنگ بندی کے امکانات پر گفتگو کرنا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *